چوہدری فیملی کا بند کمرہ اجلاس، چوہدری شجاعت نے چوہدری پرویز الٰہی سےاختلاف کر دیا، وجہ کیا بنی

اسلام آباد(پی این آئی)چوہدری فیملی کا بند کمرہ اجلاس، چوہدری شجاعت نے چوہدری پرویز الٰہی سےاختلاف کر دیا، وجہ کیا بنی۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کے حکومتی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر چوہدری فیملی کا اہم بند کمرہ اجلاس جاری ہے۔

 

 

اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری سالک حسین، مونس الٰہی شامل ہیں۔ شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کے حکومتی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس کے بعد چوہدری برادران کا فیصلہ کیا ہو گا، کچھ دیر میں سب سامنے آ جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close