کتنے منحرف ارکان نے واپسی کیلئے رابطہ کرلیا؟ سینیٹر فیصل جاویدکا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹھ منحرف ارکان نے واپسی کے لیے رابطہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان کواپنےحلقوں کی جانب سے پریشرتھا اس لیے انہوں نے حکومت کےساتھ رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم ان کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی پہلے بھی ہمارے ساتھ کھڑے تھے۔اس کے علاوہ پوری قوم بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،ابھی اور بھی اچھی خبریں آئیں گی۔فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ خط میں کیا دھمکی تھی مجھے نہیں پتا۔خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ق نے بھی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ق لیگ کے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے جب کہ سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close