اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان کے سابق معاون خصوصی و پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے گزشتہ روز پریڈ گرائونڈ جلسے سے خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے آج بھٹو بننے کا موقع گنوا دیا، شکریہ عمران خان آپ نے قوم کوبتادیا 45 سال بعد بھٹو کا فلسفہ ہی زندہ باد ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’’شکریہ عمران خان صاحب آج آپ نے قوم کو بتا دیا کہ آج بھی 45سال بعد بھٹو کا فلسفہ زندہ باد ہے۔ موت بھی بھٹو جیسی ہو۔
لیکن کسی کسی کا نصیب ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں طویل انتظار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خط نکال کر سرپرائز بتادیا۔جلسے میں وزیراعظم کے سرپرائز کا لوگ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے سرپرائز کھول کر بتا دیا، جیب سے خط نکال کر دکھایا کہ ملکی مفاد کا کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کریں گے، آج پھر وہی سازش ہورہی ہے
جو بھٹو کے خلاف ہوئی، سازش کا ہمیں تین ماہ سے پتا ہے، باہر سے ہماری حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئے کہا کہ وہ الزام نہیں لگا رہے، ان کے پاس خط کی صورت میں ثبوت ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی، لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پیسا باہر سے آرہا ہے، ہمارے لوگ استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں تاہم کچھ جان بوجھ کر یہ پیسا ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں، جب پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی تو قوم سب کو دیکھے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں