عمران خان نے جو خط جلسے میں دکھایا وہ کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ نجم سیٹھی نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں ایک خط لہرا کر کہا تھا کہ انہیں تحریری دھمکی دی گئی ہے اس حوالے سے سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ یہ خط پبلک ڈومین ہے اور اس کی خفیہ کاپی میرے پاس بھی موجود ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو خط پریڈ گرائونڈ کے جلسے میں لہرا یا تھا اس کی خفیہ کاپی میرے پاس بھی موجود ہے ،

یہ خط پبلک ڈومین ہے،دراصل یہ خط پبلک ڈومین پر دستیاب ہے، عمران خان ایک ڈرامے باز ہے جو مائنڈ گیمز کھیلتا ہے۔”واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں طویل انتظار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خط نکال کر سرپرائز بتادیا۔جلسے میں وزیراعظم کے سرپرائز کا لوگ ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، آخر میں وزیراعظم نے سرپرائز کھول کر بتا دیا، جیب سے خط نکال کر دکھایا کہ ملکی مفاد کا کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close