مظفر آباد‘ مظفرآباد (آئی این پی)محکمہ زراعت نے کسانوں کو مکئی کا اعلیٰ قسم کا بیج پیدا کرنے کی تربیت ضلع مظفرآباد سے شروع کر دی۔ سیکرٹری زراعت ارشاد احمد قریشی کی ہدایت کے مطابق آمدہ سیزن میں بیج اور پھلدار پودہ جات کی ڈیمانڈ مقامی سطح پر پوری کرنے کے لیے محکمہ بھرپور کاوش کر رہا ہے اور اسی سلسلہ میں گزشتہ روز نظامت اعلیٰ زراعت میں شعبہ ایگرانومی کے تحت مکئی کے بیج کی اعلیٰ پیداوار حاصل کرنے کے لیے ضلع مظفرآباد کے سرکل کہوڑی اور کومی کوٹ کے کاشتکاران نے شرکت کی۔
آزاد کشمیر ایک زرعی خطہ ہے اور ریاست کی سب سے بڑی فصل مکئی جو کہ آزاد کشمیر کے تقریباً تمام اضلاع میں وسیع رقبہ پر کاشت ہو تی ہے۔ زمینداران کو مکئی کا اعلیٰ اور معیاری بیج حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔ عوام کی ان مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت اس تگ و دو میں مصروف عمل ہے کہ مکئی کے بیج کی ڈیمانڈ مقامی سطح پر ہی پوری ہو سکے۔ جس کے لیے کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مزید براں بیج کی سٹوریج کے حوالہ سے بھی زمینداران کی راہنمائی کی گئی اور اس کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے مختلف طریقے بتائے گئے۔ اْمید کی جا رہی ہے کہ آمدہ سیزن میں مکئی کے بیج کی ڈیمانڈ مقامی سطح پر پوری کرکے اپنا اْگاؤ اپنا کھاؤ کے مقصد کو پورا کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں