پوری قوم اپنے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے

اسلام آباد(آئی این پی) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات محمد اکمل سرگا لانے کہا ہے کہ چوہدری محمد اکمل سرگالہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کو سیاسی عدم استحکام کاشکار بنانا چاہتی ہیں لیکن پوری قوم اپنے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے اسلام آباد میں عوام عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے کہ ان کا وزیر اعظم صرف عمران خان ہی ہے اپوزیشن جماعتوں کی اچھل کود بلیک میلنگ کی ناکام کوشش ہے ،

عمران خان نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ آزاد اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کے لیے بھی امید کی کرن ہیں ، کشمیری عمران خان کو اپنا محسن سمجھتے ہیں اپوزیشن جماعتیں اپنے مذموم مقاصد کے حصول اور احتساب سے بچنے کیلئے عمران خان سے این آر او لیکرپاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روک کر دوبارہ ملک کو اندھیرے میں دھکیلنا چاہتی ہیں عمران خان ایک جرات مند، بہادر اور نڈر لیڈر ہیں جو جہاں دنیا میں پاکستانیوں کے لیے لڑتے ہیں وہیں کشمیریوں کے لیے بھی آواز بلند کرتے ہیں ، عمران خان نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا اور خود کو مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر منوایا۔ پاکستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام اور پارلیمان وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ چٹان کی مانند کھڑے ہیں۔ بیرونی اشاروں پر ناچنے والے جتنا مرضی زور لگا لیں عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی موجودہ حکومت گڈ گورننس میرٹ کی بحالی ہے جس کے لئے حکومت تمام وسائل بروکار لا رہی ہے پاکستان میں اپوزیشن جماعتیں ملک کو سیاسی عدم استحکام کاشکار بنانا چاہتی ہیں لیکن پوری قوم اپنے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے انشاء اللہ عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہو ں گے پاکستان کی عوام نے عمران خان کو پانچ سال کا مینڈیٹ دے رکھا ہے ،

پوری آزاد کشمیر کی کابینہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیںقوم عمران خان کے ساتھ ہے کشمیریوں کے محسن،آزاد خارجہ پالیسی کے خالق اور پاکستان کی ترقی کی علامت عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔آج پریڈ گراؤنڈ کا تاریخی جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ہے۔قوم عمران خان کے ساتھ ہے نوجوان عمران خان کی آواز پر لبیک کہنے کیلیے پرجوش ہیں ۔آج کا پاکستان ترقی کی سمت گامزن جبکہ متوسط طبقے کیلیے روشن کل کی علامت ہے۔قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح پاکستان کو غلامی کی دلدل میں دھکیلنے والا طبقہ ملک کو پھر اندھیرے میں دھکیلنے کیلیے پر تول رہا ہے مگر انہیں ناکامی ہو گی۔کل کا مورخ یہ لکھنے پر مجبور ہو گا کہ کس طرح عمران خان نے ملک کو دلیرانہ انداز میں لیڈ کرتے ہوے غیروں کی غلامی سے نکالا۔آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے کیونکہ عمران خان نے وزیراعظم کے منصب کو قابل عزت بنا کر دنیا میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا ہے و زیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں کشمیری عوام آج کے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے محسن کشمیر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہارکیا آج ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے جو سیاسی دھارہ بدل کر رکھ دیتی آج آزادکشمیر بھر سے ہزاروں افراد اسلام آباد پہنچ کر ثابت کردیا ہے کہ ہم محسن کشمیر عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے آزادکشمیر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ہے۔موجودہ حکومت نے اپنے ابتدائی چند ماہ میں عوامی مسائل کے حل کے لے ٹھوس اقدامات آٹھاے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاست میں سیاحت کے فروغ،جنگلات کے تحفظ کے حوالے سے حکومت تمام وسائل برکارلارہی ہے۔سی پیک کے منصوبے پاکستان اور آزادکشمیر کی معاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے اس سے ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا آزاد کشمیر میں ضلع میرپور سپیشل اکنامک زون کے قیام سے آزادکشمیرکی معیشت مستحکم ہو جاے گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت آزادکشمیر معاشی ترقی و انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر امت مسلمہ اور مسلہ کشمیر پر مظلوم کشمیر یوں کی بھرپور نمائندگی کرنے کرنے پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے فلاحی منصوبے ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام اور آزادخطہ کی تعمیرو ترقی کیلئے ترقیاتی فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنا کر کشمیریوں سے اپنی عقیدت اور وابستگی کا ثبوت دیا ہے ، جس پر پوری کشمیر ی قوم ان کے شکر گزار ہیں پی ٹی آئی کی حکومت صرف یہ پانچ سال پورے کریں گے بلکہ وہ 2023کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے نانہوں نے کہا کہ عمران خان ایک جرات مند، بہادر اور نڈر لیڈر ہیں جو جہاں دنیا میں پاکستانیوں کے لیے لڑتے ہیں وہیں کشمیریوں کے لیے بھی آواز بلند کرتے ہیںوزیر جنگلات نے کہا کہ عمران خان نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ آزاد اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کے لیے بھی امید کی کرن ہیں کشمیری عمران خان کو اپنا محسن سمجھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے این آر او لینے کے لیے کرپٹ ٹولہ سیاسی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے بیرونی اشاروں پر ناچنے والے جتنا مرضی زور لگا لیں عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی انشاء اللہ عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہو ں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر کی معاشی پسماندگی دور کرنے اور اسے ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے غیر معمولی دلچسپی رکھتے ہیں جس پر پوری کشمیری قوم ان کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف یہ پانچ سال پورے کریں گے بلکہ وہ 2023کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں