بلاول بھٹو زرداری پاکستان و آزادکشمیر کی عوام کا محور ومرکز ہیں

مظفرآباد (آئی این پی)سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کوٹلی ومرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد الیاس نے کہا ہے کہ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان و آزادکشمیر کی عوام کا محور ومرکز ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف ردے انصاف کی جماعت بن چکی ہے ہر قسم کی ناانصافی تحریک انصاف کے دور میں ہوئی۔

سرمایہ داروں اور منافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور چونا لگایا, عوام کی جیبوں پر کئی ہزار ارب کے ڈاکے ڈالے گئے, وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے۔تحریک انصاف نے عوام پر مہنگائی کے بم گرا کر یہ ثابت کیا کہ اسے عوام کی فلاح وبہبود سے کوئی سروکار نہیں, تحریک انصاف کی حکومت اپنے دور اقتدار میں پاکستان کے اندر کوئی ایک میگا پراجیکٹ نہ لگا سکی جس سے بیروزگاری میں کمی واقع ہو۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کروائے گی اور غریب عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہونگی۔چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہی امید کی واحد کرن ہیں جو پاکستان میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں اور پاکستان کی سیاسی قیادت میں ولولہ انگیز شخصیت کے مالک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close