پارٹی قیادت کو اور لانگ مارچ کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں، ’’ اب جی کا جانا ٹھہر گیا … صبح گیا یا شام گیا ‘‘ اب تبدیلی سرکار کو جمہوری طریقے سے گھر بھیجا جا ئے گا

راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) اقلیتی ونگ پنجاب کے نا ئب صدر اجمل ڈینئیل نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کو اور لانگ مارچ کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں مہنگا ئی کے خلاف مارچ میں اقلیتی ونگ کے کارکن بھی بھر پور شرکت کریں گے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قلیتی ونگ پنجاب کے صدر خلیل طاہر سندھو ایم ، پی ، اے کی ہدایت پر صوبے بھر سے اقلیتی ونگ کے کاروان بھی جلسہ اسلام آباد میں بھر پور شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اس قدر مہنگا ئی کردی ہے کہ عام آدمی کا جینا دو بھر ہو گیا ہے، لوگوں کی آمدن نہیں بڑھی ہے جبکہ مہنگائی میں کئی سو بلکہ ہزار گنا ء اضا فے سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ معاشی طور پر بالکل مر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ اب جی کا جا نا ٹھہر گیا … صبح گیا یا شام گیا ‘‘ اب تبدیلی سرکار کو جمہوری طریقے سے گھر بھیجا جا ئے گا انہوں نے کہا ہے کہ جلد عوام کی امنگوں کے مطا بق ترجما نی کرنے والی حکومت آئے گی اور ملک پھر سے ترقی کی شاہراہ پر گا مزن ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ ہم مشترکہ جدوجہد پر اے، پی ، ڈی ایم ، میں شامل جماعتوں اور دیگر جمہوری قوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے جڑواں شہروں میں اقلیتی ونگ بھر پور کردار کو موثر بنانے کیلئے سٹی صدر اقلیتی ونگ وحید جا وید ،ایڈوووکیٹ ، جنرل سیکرٹری رفیق گل ، اقلیتی ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی خرم گل ، ندیم کھوکھر ، اقلیتی رہنمائوں سردار ہیرا لعل ، پرویز سہوترا ، فاروق نذیر ، کامران بھٹی ، ندیم جوزف ، شاہد یوسف گل ایڈووکیٹ ، اور دیگر کو لانگ مارچ کے استقبالیہ کے اقدا مات پر بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ أئندہ بھی اقلیتی ونگ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی پا رٹی کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادسا کر تا رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں