ملک کیلئے خطرے کا باعث بننے کے بجائے عوام کے حل پر رحم کریں، جلسوں سے وہ اپنی کرسی کسی صورت نہیں بچا سکتے، مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آبادایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ تبدیلی سرکار کے گھر جانے کا وقت قریب ہے،موجودہ نالائق حکمران ٹولے کے پاس سوائے استعفی کے اور کوئی راستہ نہیں بچا،عمران نیازی ہاتھ پائوں مارنے سے بہتر ہے فوری طورپر استعفیٰ دیں،تاخیری حربے ان کی حکومت کوبچانہیں سکیں گے،

مہنگائی مارچ حکومت کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،آنے والا دور مسلم لیگ(ن)کاہے جس سے ملکی ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نالائق حکمران ٹولے نے غریب عوام کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنے حق کو حاصل کرنے کیلئے سڑکوں پر نکلیں،مریم نوازاور حمزہ شہباز کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب مہنگائی مکائو مارچ میں عوام بھر پورحصہ لے رہی ہے،وزیراعظم عمران نیازی اپنی ہٹ دھرمی ،ضد اور انا پرستی کو چھوڑ کر فوری طورپر مستعفی ہوں ،وہ ملک کیلئے خطرے کا باعث بننے کے بجائے عوام کے حل پر رحم کریں ،ان کے عام جلسوں سے وہ اپنی کرسی کسی صورت نہیں بچاسکتے، سرکاری وسائل سے جلسے کرنے کا عنقریب ان سے حساب کتاب لیاجائے گا،ریاست مدینہ میں سرکاری وسائل کا اس طرح بیدردی سے ضیاع انہیں زیب نہیں دیتا، اگر وہ بنی گالہ رخصت نہ ہوئے تو انہیں پارلیمانی طریقے سے ہم رخصت کریں گے،وہ اپنے آپ کو عقل قل سمجھتے ہیں کہ اگر میں وزیراعظم نہ رہاتو کوئی بھی اس منصب پر نہیں آسکتا جوکہ انکی غیر جمہوری اور غیر آئینی سوچ کی عکاسی کرتاہے۔

مسلم لیگی رہنما ایم ساجد عباسی نے نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے ہائوس کے کسٹوڈیم کے بجائے عمران نیازی کے ٹائیگر بننے کا ثبوت دیا وہ اسمبلی سیشن کو آئین کے تحت چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں،انہوں نے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے14 روزکے اندر اجلاس نہ بلا کرغیرآ ئینی قدم اٹھایا ہے، وزیراعظم عمران نیازی کے ہاتھ خالی ہیں وہ اپوزیشن کوکیا سرپرائز دیںگے، وہ نہ اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں اور نہ ہی ملک میں صدارتی نظام کی کوئی سازش کرسکتے ہیں،سرپرائزوزیراعظم عمران نیازی کو اپوزیشن اور عوام دیں گے۔سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن ایم ساجد عباسی نے کہاکہ یہ ملکی تاریخ کا منفر وزیراعظم ہے جو امن ،آتشی، بھائی چارے ،مفاہمت کیلئے زیر قاتل ثابت ہو رہاہے، ان کی بدگمانی اور بدزبانی ہی ان کے نااہل ٹولے کی بارات سمیت ہمیشہ کیلئے رخصت کاسندیسہ ہے،تحریک عدم اعتماد دراصل عمران نیازی کے تکبر،غرور،بیڈگورننس، میرٹ کی پامالی،رشوت،سفارش،پسندناپسند،ناانصافیوں کیخلاف مخلوق خدا کی صدائوں پر خالق خدا کی ناراضگی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں