چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ پنجاب کتنے عرصے کیلئے سونپی جائیگی؟ فارمولا طے ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ق کی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے مطالبے کو مان لیا ہے اور ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان فارمولا طے پا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا شہباز شریف کی قیادت میں ملنے والا وفد آج چودھری برادران کو بتائے گا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت چودھری پرویز الہٰی کو 6 ماہ تک وزارات اعلیٰ دینے پر رضامند ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور چودھری برادران کی لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران شہباز شریف نے پرویز الہٰی کو 2 ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ کی پیش کش کی تھی جو کہ چودھری برادران نے مسترد کردی تھی ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تجویز دی کہ 2 ماہ کی بجائے چودھری پرویز الہٰی کو 6 ماہ کے لیے وزارت اعلیٰ دے دی جائے جس کی نواز شریف نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چودھری برادران کو نئے انتخابات میں 20 ایم پی ایز اور 8 ایم این ایز کی سیٹ کی بھی پیشکش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close