ساتھ ہو کر بھی پہلی بار خود کو تنہا محسوس کر رہا ہوں، عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے پھر شکوہ کر دیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت نے ایک بار پھر شکوے اور شکایتوں کے انبار لگادئیے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پران کہنا ہے کہ آج ساتھ ہو کر بھی پہلی بار خود کو اکیلا محسوس کررہا ہوں۔ جس شخص کو دل و جان سے چاہا،سب سے لڑائیاں مول لیں۔ زرداری صاحب،میاں صاحب ،مریم صاحبہ اور فضل الرحمان صاحب سمیت کسی کیلئے حفظ مراتب کا خیال نہ کیا وہی مجھے تنہا چھوڑ گیا۔

 

 

May be a Twitter screenshot of ‎one or more people and ‎text that says '‎Husain Liaquat Aamir @AamirLiaquat آج ساتھ بو کر بهی پہلی بار خود کو اكيلا محسوس کرربا بوس،جس شخص کو دل و جان سے چایا سب سے لڑائیاں مول لیں، زرداری صاحب میاں صاحب مریم، صاحبه فضل، الرحمن صاهب کسی کے لیے حفظ مراتب کا خیال نہ کیا وبی تنہا چھوڑ گیا اسمبلی میں نعت کے شعر میں ذکر کیا اور وہ مدینے بھی چھوڑ کر گیا Tweet Translate for iPhone Twitter 2022 27, Mar PM 2:24 Retweets 37 Tweets Quote 30 Likes 415‎'‎‎

 

اسمبلی میں نعت کے شعر میں ذکر کیا اور وہ مدینے بھی چھوڑ کر گیا۔عامر لیاقت نے مزید کہا کہ اگر آپ ناکام ہوئے توآخری ایام میں اپنے آپ کو مسلم امہ کا لیڈرکاہے کوکہلوایا؟ ناموس رسالت کا پاسبان کہا تو پھر ناکام کیوں؟ صاف ظاہر ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے دن بنے،مہینوں نے جنم لیا اوراب صرف 15تاریخ تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ عامر لیاقت نے مزید شکوہ کرتے ہوئے کہا آپ صحابہ کی ریاست کے نام پر جمعے کی چھٹی تک نہ کراسکے۔عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اس قدر حساس صورت حال ہے مگر تحریک انصاف کا تکبر اور کرتا دھرتاؤں کا خدا بننا دیکھیے۔ اتحادیوں کی چاپلوسی کرنے والے اپنے ایک ایم این اے سے جلسے کا پروگرام شیئر کرنے کو بھی تیار نہیں۔ اب خود ہی بتائیے میں اس قدر ناقدری پر کیا کروں؟

 

May be a Twitter screenshot of ‎text that says '‎Husain Liaquat Aamir @AamirLiaquat اگر آپ ناکام ہوئے توآخری ایام میں اپن آپ کو مسلم امه کا لیڈرکابے کوكهلوايا ناموس رسالت کا پاسبان کبا تو پهر ناکام کیوں؟ صاف ظابر ہے رسول كريم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی وجه سے دن بنے، مبینوں نے جنم ليا اوراب صرف ۱۵ تاریخ تک محدود،صحابه کی ریاست کے نام پر جمعے کی چھٹی تک نہ کراسکی Tweet Translate iPhone for Twitter 2022 27, Mar PM 2:31 Retweets 26 Tweets Quote 14 Likes 210‎'‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں