ق لیگ نے اپوزیشن کو ’ہاں‘ کر دی، جلسے کے بعد حکومت کو بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن ثنا بچہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے اپوزیشن کو ہاں کردی ہے۔ثناء بچہ کا یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسلم لیگ ن کے وفد نے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ یہ اہم ترین ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ۔

 

 

May be an image of ‎1 person and ‎text that says '‎Sana Bucha @sanabucha 9:32 PM Mar 27, 2022 1.8K دی-۔۔۔ کر باں کو ایوزیشن نے لیگ ق Reply Copy ink Read 356 replies‎'‎‎

 

ن لیگی وفد میں خواجہ آصف، راناتنویرحسین، ایازصادق، راناثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور عطااللہ تارڑ شامل تھے جب کہ ق لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سمیت وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ،مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی شریک ہوئے۔ان کے علاوہ ملاقات میں ق لیگ کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا بھی شریک ہوئے۔ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ق اور ن کےدرمیان برف پگھل گئی ہے۔ اس موقع پر ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ساڑھے تین سال کی حکومت کا تجربہ اچھا نہیں رہا، کوشش ہے کہ ایک دو روز میں فیصلہ ہو جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close