وزیراعظم عمران خان کی تقریر میں کیا سرپرائز تھا؟ صحافی طلعت حسین نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی تقریر میں کیا سرپرائز تھا؟ صحافی طلعت حسین نے بڑا دعویٰ کر دیا۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے طویل خطاب کیا ۔ اس جلسے میں حکومت نے سرپرائز دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن عمران خان کی تقریر میں یہ سرپرائز مبہم ہی رہا اور لوگ سمجھ نہیں پائے کہ سرپرائز کیا ہے، اس حوالے سے اینکر پرسن سید طلعت حسین کا دلچسپ دعویٰ سامنے آیا ہے۔

 

May be a Twitter screenshot of 1 person and text that says 'Syed Talat Hussain @TalatHussain12 So the Trump Card was a direct threat to you-know- who that if you "touch me" will reveal a "national secret that I am carrying in my pocket". The tsunami is turning on its creators. 8:46 PM Mar 27, 2022. Twitter for iPhone 261 Retweets 12 Quote Tweets 917 Likes'

طلعت حسین کے مطابق اس جلسے کی اہم ترین بات ان لوگوں کیلئے براہ راست دھمکی تھی جن کو آپ جانتے ہی ہیں، دھمکی یہ تھی اگر آپ نے مجھے ہاتھ لگایا تو میں ایک ایسا قومی راز افشا کردوں گا جو میں اپنی جیب میں لیے پھرتا ہوں۔ طلعت حسین نے مزید کہا ” سونامی اپنے ہی تخلیق کاروں پر چڑھ دوڑا ہے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close