ناراض ن لیگی رہنما بھی پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک، ن لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)منحرف لیگی رکن جلیل شرقپوری وزیراعظم کے جلسے میں پہنچ گئے، مہنگائی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے پر تنقید کریں لیکن حکومت گرانے نہ نکلیں، جلیل شرقپوری کا بیان۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری امربالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔جلیل شرقپوری کا کہنا تھاکہ مہنگائی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے پر تنقید کریں لیکن حکومت گرانے نہ نکلیں۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے امریکاکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کا امیج بہتر کیا۔منحرف لیگی رکن کا کہنا تھاکہ اسلام دشمن طاقتیں عمران خان کو گرانا چاہتی ہیں، اپوزیشن کو ان طاقتوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے امر بالمعروف جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن تو اگلےسال ہے لیکن دل کہتاہے الیکشن کال کرہی کرلوتاکہ پتہ چل جائےپاکستان کس کےساتھ ہے۔جلسہ عام سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف سارے چور اکھٹے ہیں۔

 

ہم سیاست میں حرام کا پیسہ لگانےوالوں کے خلاف کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان جوبائیڈن کو دنیا کا لیڈر کہتے ہیں، شہباز شریف بوٹ پالش کرنے پر لگے ہوئے ہیں، یہ جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتما د چھوٹی چیز ہے، یہ سیاستدانوں کا کام ہے، یہ جنگ آپ صرف پاکستان نہیں پوری مسلم امہ کیلئے جیتیں گے۔اسدعمر نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن تواگلےسال ہے لیکن دل کہتاہے الیکشن کال کر ہی کرلو تاکہ پتہ چل جائے پاکستان کس کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عام میں پہنچ گئے ہیں۔جلسے میں خطاب کے دوران وزیراعظم کا اہم اعلان متوقع ہے۔

 

وزیراعظم کے جلسے سے قبل حکومتی اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں