سیاست میں دین کی بات کیوں کرتا ہوں؟ بالآخر وزیراعظم عمران خان نے وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں دین کی بات کرنے کی وجہ بتا دی ۔امر بالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں جلسے میں آنے والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ان کا کہنا تھاکہ جس طرح کی ممبران پارلیمنٹ کو لالچ دی گئی ، ضمیر کو خریدنے کی ہر قسم کی کوشش کی گئی لیکن جن لوگوں نے ساتھ نہیں چھوڑا مجھے ان پر فخر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک نظریے کے تحت بنا تھا ، وہ نظر یہ اسلامی فلاحی ریاست تھی جس کو ہم نے مدینہ کے اصولوں پر کھڑا کرنا تھا ۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ دین کو سیاست کے لیے کیوں استعمال کرتے ہو؟ آج سے 25سال پہلے جب میں نے جماعت بنائی تھی تواس لیے سیاست میں آیا تھا کہ نظریہ پاکستان پر عملد ر آمد کرا سکوں ۔مجھے بڑی دیر تک پاکستان کا نظریہ نہیں پتہ تھا ، اٹھارہ سال کی عمر میں باہر گیا ، کرکٹ کے دور میں بھی باہر پھرتا تھا ، میں ذاتی تجربے پر نظریے پر آیا ، جیسے جیسے دین کی سمجھ آنی شروع ہوئی ، ایک چیز ذہن میں آئی ، جو اللہ مسلمانوں کو کہتا ہے ،وہ پاکستان میں نظر نہیں آرہا تھا لیکن مغربی دنیا میں نظر آرہا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں