ماننا چاہئیے کہ یہ جلسہ نہیں عوام کا سمندر ہے، معروف کالم نگار پی ٹی آئی کا پاور شو دیکھ کر حیران

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں جاری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امر بالمعروف جلسے کے شرکاء نے معروف کالم نگار عامر ہاشم خاکوانی کو حیران کردیا۔فیس بک پر اس جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے عامر خاکوانی نے لکھا “اسلام آباد میں عمران خان کا تاریخی جلسہ۔ایک حیران کن شو آف پاور۔اتنے زیادہ لوگ، اتنا چارجڈ کراؤڈ طویل عرصے بعد کسی جلسہ میں دیکھا ہے۔

 

May be an image of ‎1 person and ‎text that says '‎Khakwani Hashim Aamir M 1h وبی جوش آباد اسلام میں خان عمران کا تاریخی جلسہ ایک حیران شو کن أف باور اتنے زیاده اننا ،لوگ جارجد کراوڈ طویل عرصی بعد کسی جلسه میں دیکھے بیں لاکھوں افراد کا اجتماع ے بزاروں لوگ ابهی تک نہیں بهنج با مانناجاے کہ یہ جلسہ نہیں عوام کا سمندر مجھے تو یہ تيس اکنوبر 2011 مینار پاکستان کے جلسے کا ،وخروش وہی عوامی .شمولیت کیا یہ تحریک انصاف نیا کا Shares 64 Comments 271 810 810 Like Comment Share‎'‎‎

 

لاکھوں افراد کا اجتماع ہے، ہزاروں لوگ ابھی تک نہیں پہنچ پا رہے۔ مانناچاہیے کہ یہ جلسہ نہیں عوام کا سمندر ہے۔”انہوں نے مزید کہا “مجھے تو یہ 30 اکتوبر 2011 مینار پاکستان کے جلسے کا ری پلے لگ رہا ہے۔ وہی جوش وخروش، وہی عوامی شمولیت۔کیا یہ تحریک انصاف کا نیا جنم ہے؟”خیال رہے کہ اس سے قبل امر بالمعروف جلسے کے شرکاء کے حوالے سے اینکر پرسن طلعت حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ زیادہ سے زیادہ 40 ہزار لوگ جلسہ گاہ اور باہر سڑکوں پر موجود ہیں۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بھی اسی سے ملتا جلتا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ جلسے کے شرکاء کی تعداد 30سے 40 ہزار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں