تا حدِ نظر لوگ ہی لوگ۔۔۔ پی ٹی آئی کے پریڈ گروائونڈ جلسے میں کتنے لوگ موجود ہیں؟ دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نےپریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کر دیا ، پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے سپوٹران بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔ جبکہ سٹیج پر موجود پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ حسن ابدال اور چکری تک ٹریفک بلاک ہےاور جلسے کے شرکا کی تعداد 20لاکھ کراس کر چکی ہے۔ جبکہ وفاقی وزرا و دیگر اہم شخصیات بھی موجود ہیں ۔ امر بالمعروف کے عنوان سے پی ٹی آئی کے جلسے میں حکومتی وزراء اور ارکان خطاب کر رہے ہیں۔

 

وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے اسلامو فوبیا کیخلاف مقدمہ لڑا، اب اس کے خلاف بڑی سازش ہو رہی ہے۔مراد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے بے روزگار ٹولے کو بے نقاب کردیا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ اپ لوگ بتائے کہ اندرونی و بیرونی سازشوں کو کس نے بے نقاب کیا، یورپی یونین سے سوال کس نے کیا، عوام بتائے اسلاموفوبیا کیخلاف آواز کس نے اٹھائی، اگر ان سوالوں کا جواب عمران خان ہے تو جان لیں کہ خود داری کے خلاف اور خود مختاری کے خلاف اب بڑی سازش ہو رہی ہے ، آپ سب دوست حلف لیں کہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔ اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے تعلیمی نصاب ایک کر دیا۔

 

 

ہم نے صحت کارڈ دے کر غریب کی خدمت کی، انہوں نے صرف عوام کا پیسہ لوٹ ا، یہ سارا پیسہ عوام کا پیسہ ہے جس سے یہ بندر بانٹ کر رہے ہیں،ان کو دوبارہ موقع دینا ایسا ہے کہ چور کو دوبارہ گھر میں بٹھا لیں،فضل الرحمان نے مشرف سے ڈی آئی خان میں ہزاروں ایکڑ زمین لی،چھوٹے میاں کے چپڑاسیوں کے پاس بھی اربوں روپے ہیں،یہ جو لندن کے فلیٹ ہیں یہ کہاں سے آئے آج تک نہیں بتا سکے،پاکستان کےعوام نےاپنا فیصلہ سنادیاوہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا ہے کہ اگر ملک میں کوئی لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہے،یہ لوگ کئی دہائیوں سے پیسے لگا کر حکومت بناتے ہیں،اصل جمہوریت عوام اور فیصلہ بھی عوام کرے گی،ضمیروں کی بولیا ں لگانا جمہوریت نہیں ہے،پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم کے تین چہرے ایبسلوٹلی ناٹ سے گھبراتے ہیں کیونکہ ان کی جائیدادیں باہر ہیں، ایک چہرہ سندھ کی گندم کھا گیا۔

 

ان کا علاج صرف ایک ہی شخص کے پاس ہے جس کا نام عمران خان ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت لا کر سند ھ کے عوام کو بھی صحت کار ڈیں گے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا ٹیکس جمع نہیں ہوا جتنا آج ہوا، آصف زرداری نے سندھ کے سکول اور ہسپتال تباہ کردیئے،عمران خان صرف پاکستان کا نہیں امت مسلمہ کا لیڈر بن چکا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو بیدار کردیا ہے،ہماری ق لیگ سے بات چیت چل رہی ہے،اپوزیشن جو کچھ بھی کہہ رہی ہے اس پر رائے نہیں دوں گا،جلسہ گاہ میں اتنی جگہ نہیں جتنی تعداد میں عوام آرہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں