وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بیدار کر دیا، اسد عمر عوام کا رش دیکھ کر پریشان ہو گئے

اسلام آ باد ( پی این آئی ) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں اتنی جگہ نہیں جتنی تعداد میں عوام آرہے ہیں، میری پریشانی یہ ہے جو اللہ کی مخلوق آرہی ہے وہ کہاں جائےگی؟۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگوں سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کرینگے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے لکھا ہے کہ تنظیمی عہدیدار اور منتخب نمائند ے جلوسوں کولے کر اسلام آباد پہنچیں۔ جاری کردہ پیغام میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ عمران خان نے نمائندوں اور تنظیمی عہدیداروں کو جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close