وہ اتحادی بھی بھاگنے لگے جو آج تک خاموش تھے ، حامد میر کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن حامد میر نے شاہ زین بگٹی کے تحریک انصاف سے علیحدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے اسلام آباد میں پاور شو سے چند لمحے قبل ان کا ایک اتحادی نے تحریک انصاف سے راہیں علیحدہ کر لیں ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حامد میر کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان کے اسلام آباد میں پاور شو سے چند لمحے پہلے انکے ایک اتحادی شاہ زین بگٹی کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بڑی اہم ہے ،عوام کے سمندر سے خوفزدہ ہو کر تحریک انصاف کے منخرف ارکان کی واپسی کی توقع تھی لیکن وہ تو واپس نہیں آئے بلکہ ایسے اتحادی بھی بھاگنے لگے جو آج تک خاموش تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close