میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی رانا تنویر حسین نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان پہنچ جائیں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریدکے جی ٹی روڈ پر مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کے لیے لگائے استقبالیہ کیمپ سے خطاب میں رانا تنویر حسین نے کہا میاں نواز شریف جلد پاکستان میں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close