مریم نواز کا ایک ذاتی گارڈ کنٹینر کے نیچے آنے سے زخمی ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں میں مہنگائی مکائو مارچ کا قافلہ تیزی سے اپنی منزل کی گامزن ہے تاہم مریم نواز کا ایک ذاتی گارڈ کنٹینر کے نیچے آنے سے زخمی ہو گیا ہے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گارڈ کا پائوں کینٹینر پر لگی خاردار داروں سے الجھا اور اس کا پائوں کینٹنر کے نیچے آنے کے باعث زخمی ہو گیا ہے

زخمی گارڈز کو حمزہ شہباز کے سیکیورٹی قافلے کی گاڑی میں ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ لاہور سے اسلام آباد کی جانب گامزن ہے، اس موقع پر لاہور میں میٹرو کے ایک پل کے قریب کنٹینر پہنچا تو مریم نواز شریف اور دیگر رہنماؤں نے جھک کر خود کو بچایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close