ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ، اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیاسی جماعتوں کے پاور شو پر ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جلوسوں کے باعث تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پمز ہسپتال، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں 3 اپریل تک ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور ہسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئےتمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدامات سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلوسوں کے باعث کئے گئے، حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کل پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، جس کے لئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنے لگے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close