وفاقی وزیر فواد چوہدری نے 4منحرف ارکان کی واپسی کا امکان ظاہر کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 4 منحرف اراکین اور اتحادیوں سے رابطے میں ہیں، جلد اچھی خبر آئے گی۔اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کل پاکستان کے عوام سازش کو ناکام بنائیں گے اور پرامن احتجاج کے ساتھ اپنے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ 4 منحرف اراکین رابطے میں ہیں اور اتحادیوں سے بھی رابطے ہیں، جلد اچھی خبر آئے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کارڈ جلد عوام کے سامنے لائیں گے جو خرید وفروخت میں ملوث ہیں، ان کی نیندیں اڑ جائیں گی۔وفاقی وزیر علی زیدی نے آئی جی سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سندھ کے آئی جی ہیں یا بلاول ہاؤس کے غلام؟ اسٹریٹ کرائم کی پچاس ہزار وارداتیں ہوگئیں، آپ کچھ نہیں بولے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close