اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وفاق میں تحریک انصاف حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ابھی تک اپنی مٹھی بند رکھی ہوئی ہے اور وہ کسی بھی طرف جاسکتی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ ابھی کوئی اتحاد اور معاہدہ نہیں ہوا ہے، ایم کیو ایم اپنی جگہ پرکھڑی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم حالات سے فائدہ اٹھانے والے نہیں، ہمارے جو مطالبات تھے اس کے حل میں پی ٹی آئی سے تجربہ اچھا رہا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چہروں کی تبدیلی سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، اب نیتوں کی تبدیلی سے ہی حالات بہتر ہوں گے۔خیال رہے کہ آج ایم کیوایم کے وفد کی حکومتی وفد سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں