پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ ، اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں کتنے ہزار کرسیاں لگا دی گئیں؟حیران کن اعدادوشمار آگئے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے اور 800 کرسیاں لگادی گئیں جبکہ خواتین انکلوژرکوحفاظتی شیٹس اورخاردارتار لگا کرالگ کیا گیا ہے۔جلسہ گاہ میں مرد شرکا کیلئے 6 ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں اور اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ 30 ہزار کرسیوں کا آرڈر دے رکھا ہے۔

مرکزی اسٹیج 36 کنٹینرز لگا کر بنایا گیا ہے جبکہ سینیئر لیڈرشپ کیلئے بھی خصوصی کنٹینر لگادیا گیا۔پریڈ گراؤنڈ میں روشنی اور بجلی کے انتظام کیلئے جنریٹر پہنچا دیا گیا۔اس کے علاوہ جلسے کی تیاریوں کی نگرانی کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close