مہنگائی مکاو مارچ گوجرانوالہ پہنچے گا تو استعفیٰ آ جائے گا، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی مکاو مارچ گوجرانوالہ پہنچے گا تو استعفیٰ آ جائے گا۔ ماڈل ٹاون سے روانگی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہیں آپ بھی تو مریم نواز کی کامیابی کے لئے چلہ نہیں کاٹ رہے جس کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پوری قوم دعائیں کر رہی ہے، جادو کرنے والا بھی کافر اور کروانے والا بھی کافر ہے ۔

 

انہوں نے مارچ کی کامیابی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ انشااللہ گوجرانوالہ پہنچیں گے تو استعفیٰ آ جائے گا ۔ صحافی نے سوال کیا اگر استعفیٰ نہ آیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کہہ دیا ہے ، استعفیٰ آ جائے گا ، پہلے بھی تو استعفے آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close