تحریک انصاف کے جلسے میں دس لاکھ نہیں بلکہ کتنے لاکھ لوگ آئیں گے؟ پی ٹی آئی رہنما نے پہلے ہی بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ کل جلسے میں عوام کی تعداد 15 لاکھ سے اوپر چلی جائے گی، قوم نے فیصلہ کرلیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، منحرف ارکان بھی دیکھ رہے کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔  پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، کل کے جلسے میں عوام کی تعداد 15 لاکھ سے اوپر چلی جائے گی۔

 

قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے، منحرف ارکان بھی دیکھ رہے ہیں کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے، قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔وفاقی مشیر قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ کل جلسے میں وزیراعظم سرپرائز دیں گے اور پرسوں اسمبلی میں ہم سرپرائز دیں گے، منحرف ارکان واپسی کے سفر پر روانہ ہوچکے ہیں، اپوزیشن کو بھرپور تیاری کے ساتھ کل اور پرسوں سرپرائز دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی تو پی ٹی آئی کامیاب ہوتی، عمران خان وزیراعظم ہیں اور رہیں گے، آئندہ انتخابات میں بھی عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔اسی طرح وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ کل 10 لاکھ لوگوں کا جم غفیراسلام آباد کے ایوانوں کو دہلا دے گا، پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی اور معیشت کیخلاف سازش ہورہی ہے، عوام وزیراعظم کیخلاف چوہوں کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیں گے۔ عوام کل جلسے میں عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، عمران خان آزاد خارجہ پالیسی کیلئے کھڑا ہے، معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوگیا ہے۔

 

آزاد خارجہ پالیسی اور معیشت کیخلاف سازش ہورہی ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کرلی ہے۔ نجی ٹی وی چینل  کی جانب سے دعویٰ کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کسی بھی وقت وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر عہدہ چھوڑنے یا اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کمالیہ جلسے میں شرکت کے بعد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بھی اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close