الیکشن کمیشن کس کےکنٹرول میں ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے حیران کن دعویٰ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سنیچر کو کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ ’سب نیب زدہ اکٹھے ہو گئے ہیں۔ ان کی کوشش ہے حکومت گرائیں، نیب کو ختم کریں اور کرپشن کیسز ختم ہوں۔

 

‘جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جب کیسز ختم ہوں گے تب وہ بھگوڑا لندن سے واپس آئے گا۔‘’الیکشن کمیشن تو پہلے ہی اس کے کنٹرول میں ہے، اخباروں کے اندر پیسہ چلائے گا، لفافہ صحافت اس نے شروع کی تھی اور اس نے میڈیا پر پیسہ چلانا ہے۔‘’یہ پاکستان کی عدلیہ پر حملہ کرے گا۔ وہ کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا۔‘عمران خان نے کہا کہ ’یہ (نواز شریف) اب آئے گا اور عدلیہ پر حملہ کرے گا، ابھی سے یہ عدلیہ کو تقیسم کر رہا ہے، ابھی سے سپریم کورٹ کے اندر ججوں کو اپنے ساتھ ملا رہا ہے، یہ کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا کیونکہ اس نے اپنے کیسز ختم کرنے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’اس کا اگلا حملہ پاکستان کی فوج پر ہوگا، ابھی تک جتنے بھی آرمی چیف آئے ہیں، سب کے ساتھ اس کے اختلافات ہوئے ہیں، خود آرمی چیف بناتا ہے اور پھر اس سے اختلاف کیوں ہوتا ہے۔

 

‘ان کہنا تھا کہ نواز شریف کے فوج کے ساتھ تعلقات اس لیے خراب ہوتے ہیں کیونکہ وہ فوج کو کنٹرول کرنا چاہتا اپنی کرپشن چھپانے کےلیے۔‘جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں سب سے پہلے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جس کی قیمت نیچے آگئی ہے ڈیزل، اس کا شکریہ لیکن سب سے زیادہ میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پاکستان کا جوتے پالش کرنے والا ایکسپرٹ، جوتا دیکھ کر پالش کرتا ہے وہ ہے شہباز شریف۔‘عمران خان نے کہا کہ ’وہ لوگ جو ہماری پارٹی میں سو گئے تھے۔ جو پی ٹی آئی سے دور ہو گئے تھے۔ وہ ان ’سٹوجز‘ کی شکلیں دیکھ کر واپس آ گئے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’جب تک قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی تو وہ مر جاتی ہے۔ عوام کو اللہ نے حکم دیا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور برائی کے خلاف جہاد کرو۔‘ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے نیوٹرل کا فیصلہ انسان کو نہیں دیا، آپ اِدھر ہیں یا اُدھر ہیں۔ ’جب آپ دیکھتے ہیں کہ اس ملک کے وہ سب سے بڑے چور جو 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

 

 

جن پر نیب کے کیسز ہیں۔‘قومی اسمبلی میں قائد حزب شہباز شریف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’شہباز شریف کا کیس لگا ہوا ہے اور فیصلہ آنے والا ہے، ابھی تک بچتا رہا ہے، کبھی کمر میں درد ہوتا ہے، کبھی وکیل نہیں آتا اور کبھی جج سے وقت لے لیتا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اس کو پتہ ہے کہ اس کا وقت آنے والا ہے اور عمران خان تھوڑی دیر اور رہ گیا تو شہباز شریف جیل جائے گا۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close