پیپلزپارٹی کو عدم اعتماد سے قبل بڑا جھٹکا لگ گیا، سینئر پی پی رہنما کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، سابقہ سینئر مشیر، سینیٹر اور قانون دان افتخار احمد نےتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیاہے۔روزنامہ” دنیا” کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان مضبوط حکمران ہیں انکی جماعت میں میری شمولیت سے ان کی قوت میں کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑنا

 

 

لیکن میں اپنےا س عمل سے دنیا کے طول و ارض میں موجود اپنے تعلیم یافتہ اور ذی شعور دوستوں میں احساس پیدا کرنا چاہتا ہوں کہ جب ہمارے ملک پر کرپٹ مافیا اور عوام کا خون چوسنے والی جونکیں حملہ آور ہوں تو ایک نکڑ پر کھڑے تماشائی بن کرنہیں رہنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں