تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ؟ اپوزیشن کے اکٹھاہونےسے پی ٹی آئی کا کیا فائدہ ہوا؟ وزیراعظم عمران خان نے خود ہی بتا دیا

کمالیہ (پی این آئی ) وزیر اعظم کمالیہ کے جلسے پر اپوزیشن رہنماؤں پر برس پڑے ، اپنے خطاب میں انہوں نے اپوزیشن کو للکارتے ہوئےکہا” سب پہلے آصف علی زرداری اور ڈیزل کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،سب سے زیادہ شکریہ بوٹ پولش کرنے والے شہباز شریف کا ادا کرتا ہوں ان تینوں کی شکلیں دیکھ کر لوگوں کو اتنا خوف آیا کہ یہ واپس نہ آ جائیں، لوگ اس وجہ سے پی ٹی آئی کی طرف واپس آ گئے۔

 

“وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ” تھری اسٹوجز کا شکریہ جن کی وجہ سے پی ٹی آئی سے ناراض ہونے والے لوگ ہماری طرف واپس آ گئے ہیں۔ساری دنیا پھرا ہوں، دنیا کا شایدکوئی ہی ملک ہوگا جو میں نے نہیں دیکھا، پیغام دینا چاہتاہوں کہ جب تک ایک قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی وہ مرجاتی ہے، نیوٹرل کا فیصلہ اللّٰہ نے انسان کو نہیں دیا اآپ کو اچھائی کا ساتھ دینا ہوتا ہے یا برائی کا ۔”وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ “ڈیزل کے نام پر لوگ اس لیے شور مچاتے ہیں کیونکہ اسلام کے نام پر سیاست کی اور ڈیزل کے پرمٹ حاصل کئے، ملک کی سب سے بڑی بیماری زرداری ہے، زرداری پر نیب میں اربوں روپے کے کیسز ہیں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں