لاہور میں پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کا کیمپ مبینہ طور پر آگ لگا کر جلا دیا گیا،پی ٹی آئی کے کارکنان نے الزام عائد کیا کہ ان کے کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگائی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ کے باعث کیمپ میں موجود کرسیاں، ٹینٹ اور بینرز جل گئے۔ آخری اطلاعات آنے تک پولیس کی نفری آگ سے متاثرہ پی ٹی آئی کے کیمپ پہنچ گئی ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےکل امر بالمعروف کے تحت عظیم الشان جلسہ کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عوام کیسہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈزون میں

عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، کشمیر چوک سے راول ڈیم چوک تک بھی کسی ٹریفک کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ترجمان کے مطابق جلسے کے باعث گارڈن فلائی اوور تا چاند تارا چوک، لوک ورثہ پر ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا اسی طرح راول ڈیم چوک تا فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے ٹریفک روات ٹی کراس سے صدر روڈ ،جی ٹی روڈ اور موٹروے جائیگا،

بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ عوام پرانے ایئرپورٹ مری روڈ، سیکٹرجی،کشمیرچوک سے مری جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ ایئرپورٹ ،روات کیلئے نائنتھ ایونیو ،ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close