اسلام آباد ( پی این آئی ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ تین یا چار اپریل کو ہوگی ۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی ، ممبران اسمبلی آ سکتے ہیں ، جے یو آئی کے پاس آج جلسے کا اجازت نامہ ہے ، کل کی اجازت نہیں ہے ، کل پی ٹی آئی اپنا جلسہ کرے گی ، انہیں بھی ایک روز کی اجازت ہے ، جلسے کی اجازت سب کو ہے مگر کسی کو بھی دھرنے کی اجازت نہیں ہے ۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے تمام ارکان کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ،ہائیکورٹ نےانتظامیہ کوراستےکھلےرکھنےکی ہدایت کی ہے،ن لیگ کی سرینگرہائی وےپرجلسےکی درخواست مستردکردی،سرینگرہائی وےرینجرزاورایف سی کےحوالےکردیا، 15 ہزارلوگوں کی امن وامان کیلئےڈیوٹی لگائی ہے، تحریک عدم اعتماد کیلئے مفرور قاتلوں کو بھی دبئی سے لایا جا رہا ہے ، ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم کو دبئی سے لایا جا رہا ہے ، ہم اسے ائیرپورٹ سے گرفتار کریں گے ،
میں انٹرپول کو بھی اس سے متعلق لکھوں گا، منحرف ارکان اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں مزے کر رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر کہتا ہوں کہ اگر کسی نے کوئی غلطی کی تو سزا بھگتیں گے ، 27 مارچ کو پی ٹی آئی کو ایک دن کے جلسے کی اجازت دی ہے ، عمران خان کامیاب ہونگے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں