منحرف ارکان کی پی ٹی آئی کی طرف واپسی کا سفر شروع ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ تحریک انصاف کے کھل کر سامنے آنے والے رہنما واپسی کا سفر بھی اختیار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کا اپنی پارٹی سے شدید ناراضگی کے اظہار کے بعد کہنا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں، کچھ مسائل ہیں جو وہ حل کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے احمد حسین ڈیہڑ نے الزام لگایا تھا کہ ان کے گھر پر ان غنڈوں سے حملہ کروایا گیا جن پر پرچے درج ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احمد ڈیہڑ کو ملاقات کے لیے بلایا گیا لیکن وہ نہیں گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close