اسلام آباد (پی این آئی) عدم اعتماد کی تحریک کے خلاف سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور وفاقی حکومت نے اتحادی جماعتوں کو واپس اپنے ساتھ جوڑے کے لیے ملاقاتوں اور رابطوں کا ایک اور راؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر اور خواجہ اظہار آج سہ پہر 4 بجے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے وفد نے واضح طور پر کہا کہ پیپلز پارٹی غلط بیانی کررہی ہے،
اس کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ ایم کیو ایم نے کہا کہ ملاقات حکومت کی خواہش پر ہوئی تھی، رابطہ کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس کا اعلان کیا جائے گا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں