گرما گرم سیاسی ماحول میں جہانگیر ترین کے اہم رہنما عون چوہدری کہاں پہنچ گئے؟

مدینہ منورہ (پی این آئی) جب ملک میں سیاسی سرگرمیوں کا درجہ حرارت عروج پر ہے تو اس دوران وزیراعظم عمران خان کے کچھ عرصہ قبل تک کے انتہائی قابل اعتماد ساتھی اور اب جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کے حوالے سے خبریں ہیں کہ وہ ملک میں سیاسی گرما گرمی کے دوران مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ عون چوہدری کی اہلیہ سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کی ایک تصویر جاری کی جس میں انہیں مسجدِ نبوی میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سابقہ اداکارہ کے کیپشن سے یہ قیاس کیا جانے لگا ہے کہ عون چوہدری اس وقت مدینہ پاک میں ہیں۔ نور بخاری نے لکھا کہ : جِسے چاہا در پر بُلا لیا، جِسے چاہا اپنا بنالیا، یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے، میرے نصف بہتر مدینہ شریف میں ماشاءاللہ، میری روح وہیں ساتھ ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس حوالے سے بہت مثبت تبصرے کیے جا رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close