ہمیں کسی سپورٹ کی بھی ضرورت نہیں، وزیراعظم عمران خان کا دوٹوک اور واضح اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اہم شخصیت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ اداروں نے خود کو نیوٹرل رکھا ہوا ہے، آئینی و قانونی طور پر فوج ہمارے ساتھ ہے ، ہمیں کسی سپورٹ کی بھی ضرورت نہیں،جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا ، چاہے اتحادی ہوں ، منحرف ارکان یا دارے سب حکومت کے ساتھ کھڑے ہو جائینگے،جب سے اپوزیشن عدم اعتماد لائی ہے تب سے ہماری مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران اینکر پرسنز سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ نجی ٹی وی کے اینکر پرسن کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ وہ بہت پر اعتماد ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ اتحادیوں اور منحرف ارکان سے رابطے میں ہیں، وہ عوامی مقبولیت کو دیکھ رہے ہیں اوروزیراعظم نے کہاکہ جب سے اپوزیشن عدم اعتماد لائی ہے تب سے ہماری مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور پی ٹی آئی کی دھرنے کے وقت جو مقبولیت تھی وہی مقبولیت اس وقت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ دیکھیں گے جلسے میں کتنے لوگ آئیں گے، چاہے اتحادی ہوں، منحرف ارکان یا ادارے، سب حکومت کے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے، بعض لوگوں کو خدشہ ہوگیا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہورہی ہے لیکن گزشتہ دو ہفتے میں اس میں اضافہ ہوا ہے، 27 مارچ کوبڑا جلسہ ہوگا اس سے واضح ہوگا کہ پی ٹی آئی کتنی مقبول ہے، جسے لگتا ہے حکومت جانی چاہے تو وہ اپنا ذہن بدل لے۔وزیراعظم سمجھتے ہیں ادارے نیوٹرل ہیں، ان پر جو بھی ماضی میں تنقید ہوتی رہی، اب اداروں نے خود کو نیوٹرل رکھا ہوا ہے۔

 

آئینی و قانونی طور پر فوج ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں کسی سپورٹ کی بھی ضرورت نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ انہیں لگتا ہے امپائر نیوٹرل ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کرپشن بچانے کیلئے اور خاص کر شہباز شریف کے کیسز کو لے کر یہ تحریک لائی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کو کوئی غلط فہمی ہوگئی تھی کہ حال ہی میں جو تبدیلی ہوئی اس سے حکومت کی سپورٹ ختم ہوجائے گی اسی لیے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لائی۔وزیراعظم نے اس موقع پر اہم شخصیت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی خبروں کی بھی تردید کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close