پاکستان کا وہ علاقہ جہاں روزانہ زلزلہ آنے لگا، حکومت نے علاقے کو آفت زدہ قرار دیدیا

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان کے علاقے روندو میں روزانہ زلزلہ آنے لگا ، روزانہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری شدید خوف کا شکار، علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان کے علاوے روندو کے عوام گزشتہ تین ماہ سے زلزلوں کے زد میں کھلے آسمان زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، گزشتہ ہفتے زلزلے میں شدت سے ان کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوا ہے۔

بڑی تعداد میں مال مویشی، مکانات تباہ اور سکردو روڑ بلاک ہے۔ایک طرف زلزلے کے خطرات تو دوسری طرف غذائی بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، روندو کے علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی آبادّکاری کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس پر گلگت بلتستان کی حکومت نے علاقے کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close