وزیراعظم عمران خان اپنا ٹرمپ کارڈ کب کھیلیں گے؟ وفاقی وزیر اسد عمر بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس ٹرمپ کارڈ موجود ہے اور مناسب وقت آنےپر وہ اپنا کارڈ کھیلیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس ٹرمپ کارڈ موجود ہے اور اس کا مجھے بھی علم ہے کہ وہ کیا ہے لیکن کپتان کو پتہ ہے کہ ٹرمپ کارڈ کب استعمال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان مناسب وقت پر یہ کارڈ شو کریں گے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں تحریک انصاف کے جھنڈے نظر آئیں گے،اس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو اس طرف لے کر جارہے ہیں جہاں قائد اعظم محمد علی جناح لے کر جانا چاہتے تھے،ساری دنیا کوکپتان کا پیغام پہنچائیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،عمران خان کےپاس دو طاقتیں ہیں ایک اللہ کی اور ایک عوام کی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ساتھ ملاقاتیں چل رہی ہیں،اپوزیشن کی طرف سے جو دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اتحادی حمایت کا آج اعلان کریں گےیاکل لیکن ابھی تک تو ان کی طرف کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی اپوزیشن کے نمبرز پورے نہیں تھے،ہم سیاست تجارت کے لیے نہیں عوام کے لیے کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close