تعلیمی اداروں میں 31 مارچ سے7 اپریل تک چھٹیاں دیدی گئیں

پشاور (پی این آئی) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بہار کی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا، خیبرپختونخواہ کے سکولوں میں 31 مارچ سے7 اپریل تک بہار کی چھٹیاں ہوں گی، دوبارہ تعلیمی سلسلے کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بہار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

جس کے تحت خیبر پختونخوا کے تمام اسکولوں میں31 مارچ سے 7 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی، خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں چھٹیوں کے بعد تعلیمی سلسلے کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا۔ یاد رہے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی نے بھی موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ یونیورسٹی حکام نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موسم بہار نے نجی تعلیمی اداروں کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا مزہ بھی دوبالا کردیا۔یونیورسٹی نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، پنجاب یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ، اور یونیورسٹی سے ملحقہ تمام کالجز، مراکز اور تعلیمی ادارے 28 مارچ سے 8 اپریل 2022 تک بند رہیں گے۔ یونیورسٹی حکام نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

 

واضح رہے کہ نجی سکولوں میں پہلے ہی موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ نجی سکولوں کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سکولوں میں چھٹیاں 22 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تا حال کوئی نو ٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا آغاز کب سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close