ترین گروپ اسلام آباد جلسے میں شرکت کرے گا یا نہیں؟ بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی) تحریک انصاف کے ترین گروپ نے اسلام آباد کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ہمارے معاملات کو حل کرنا صوبائی وزراٰ کے بس میں نہیں، جب تک معاملات کو حل نہیں کیا جاتا حکومت کی کسی کارروائی میں شامل نہیں ہوں گے۔ ہم نیوز کے مطابق لاہور میں ترین گروپ کے ارکان کی مشاورت کیلئے اہم بیٹھک ہوئی۔ارکان نے اکثریت نے مئوقف اپنایا کہ ہمارے معاملات کو حل کرنا صوبائی وزراٰ کے بس میں نہیں۔

مذاکرات وفاقی ٹیم یا وزیر اعظم سے ہی کرنے چاہیے، جب تک معاملات کو حل نہیں کیا جاتا حکومت کی کسی کارروائی میں شامل نہیں ہونگے۔ فیصل حیات جبوانہ نے کہا کہ ترین گروپ کے تمام اراکین متحد ہیں اور یہ سب کا مشترکہ فیصلہ ہے، ترین گروپ وفاق کی سطح پر معاملات کے حل کے لئے مذاکرات کریں گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماء خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کیلئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی تعداد جاری کردی۔ انہوں نے ٹویٹر پر قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس سے متعلق اپوزیشن ارکان کی تعداد کو جاری کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ الحمداللہ، ریزرو کی تعداد شامل کرلی جائے تو اپوزیشن ارکان کی تعداد حکومت سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے اپوزیشن ارکان کی لسٹ جاری کی، جس میں لکھا ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام84 ایم این ایز نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے 56 ارکان میں سے 55 ارکان ، ایم ایم اے کے 15 ارکان میں سے 14 ارکان شامل ہوئے۔ اے این پی کے ایک رکن، بی این پی چار میں سے چار ارکان، آزاد امیدواروں میں 2 میں سے ایک رکن نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے جام عبدالکریم، آزاد رکن علی وزیر اور ایم ایم اے کے عبدالاکبر چترالی موجود نہیں تھے۔ لیکن اپوزیشن کے 162 ارکان میں سے 159 نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریزرو کی تعداد شامل کرلی جائے تو اپوزیشن ارکان کی تعداد حکومت سے کہیں زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں