مجھے کوئی نہیں خرید سکتا،خان صاحب آپکے ساتھ کھڑا ہوں مگر۔۔۔ڈاکٹر عامرلیاقت نے وزیراعظم کو کیا مشورہ دیدیا؟

کراچی(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ صورتحال مسلسل پیچیدہ ہوتی جارہی ہے، سب سے عرض کروں گا جانے والوں کو کچھ نہ کہیں ۔کچھ ماہ کی بات ہے یہ سب واپس آئیں گے ۔اس وقت سب کی کوئی نہ کوئی مجبوری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے بھی اس پر تفصیلی بات ہوئی ہے، میں نے کہا تھا ایم کیو ایم جائے گی مجبور ہے؟ ق اور باپ بھی اڑ جائیں گے۔

 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ باریک نکتہ یہ ہے کہ یہ تحریک عدم اعتماد ایک قرارداد ہے، قرارداد پر رائے دینے کا ہر رکن پارلیمنٹ کو بولنے سے لے کر ووٹ دینے تک کا حق ہے؟ عدم اعتماد میں اہم نکات شامل ہیں، مہنگائی، ریاست مدینہ بار بار بولنا، بدتریُن گورننس اور نااہل افراد اور غیر منتخب مشیران کا تسلط۔عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے اور محنت سے الیکشن لڑ کر اسمبلی تک خان صاحب کو ووٹ دے کر وزیراعظم بنانے والے کڑھ کڑھ کر ایک دن پھٹ جائیں گے جنہیں کوئی بھی سہارا دے دے گا اس پر تماشا یہ کہ سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے انہیں ذلیل کیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ میں نیوٹرل ہوں، اورکیوں ہوں؟خان صاحب نے بھی پوچھا میں نے عرض کیا آپ کی محبت میں ٹی وی کیرئیرچھوڑ دیا ، میر شکیل الرحمن اور اپنے بھائی ابراہیم سے دور ہوا،گھر بیچ کر گھرچلایا؟ کیاکوئی خریدسکتاہے مجھے؟نہیں! قطعاًنہیں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں مگرآپ نے مجھے ضائع کردیا! انمول ہوں خان صاحب۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں