وزیراعظم عمران خان کس شخصیت کے ذریعے جہانگیر ترین سے رابطے کی کوششیں کر رہے ہیں؟ سلیم صافی کا بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی )سلیم صافی کا کہناتھا کہ عمران خان کئی دنوں سے پرویز خٹک کے ذریعے جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ بات کرنے کیلئے تیار نہیں ، ان سے رابطے کیلئے منتیں کی جارہی ہیں ۔سینئر صحافی سلیم صافی نے آج کے قومی اسمبلی کے اجلاس اور تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وینٹی لیٹر پر آپ کتنے روز تک مریض کی زندگی بچا سکتے ہیں۔

 

اگر ان کو رتی بھر یقین ہوتا کہ اکثریت ثابت کرنے کا کوئی راستہ نکال سکتے ہیں تو آئین کے خلاف جا کر سپیکر یہ کام نہ کرتے ، آئین کی واضح شق ہے ، اس کے تحت 21 مارچ کو اجلاس بلانا آئینی تقاضا تھا ، سپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ، اس کے جواب میں اپوزیشن کے پاس بھی کارڈز ہیں، آج نہیں تو کل انہیں یہاں پر آنا پڑے گا ، حکومت اپنے عمل سے پیغام دے رہی ہے کہ وہ اکثریت کھو چکی ہے ۔سلیم صافی کا کہناتھا کہ عمران خان کئی دنوں سے پرویز خٹک کے ذریعے جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ بات کرنے کیلئے تیار نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close