وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، ایک اور رکن اسمبلی نے بلاول زرداری کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کر ادی

اسلام آباد (پی این آئی )قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن اسمبلی سید علی نواز شاہ کے درمیان اپوزیشن لابی میں ملاقات ہو گئی ہے ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق آزاد رکن اسمبلی سید علی نوازشاہ نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران اپوزیشن کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد سپیکر نے اجلاس پیر تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close