رمضان کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی) جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک اتوار 3 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔روزنامہ” جنگ” کے مطابق انھوں نے کہا کہ رمضان کا چاند جمعہ یکم اپریل کو صبح 11بجکر 30 منٹ پر پیدا ہوگا جب دو اپریل کو سورج غروب ہوگا تو چاند 32 گھنٹے پرانا ہوچکا ہوگا

 

اور اس کی عمر کافی ہوچکی ہوگی تو ہمیں چاند آسانی سے دکھائی دے گا لہٰذا پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز غروب آفتاب چاند کی عمر صرف 8 گھنٹے ہوگی چنانچہ جمعہ کو غروب آفتاب کے وقت چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں چنانچہ ہفتہ کو پہلا روزہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں