حکومت کے نمبر پورے۔۔ وزیر اعظم عمران خان کیا سرپرائز دیں گے؟ ڈاکٹر بابراعوان نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے نمبر پورے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان سرپرائز دیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، آج کے دن عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا ،جب پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا، ٹیم بڑی کمزور تھی، پارٹی ممبر واپس آئے ہیں اور مزید بھی آئیں گے۔

 

 

ممبران واپس آکر اپوزیشن کو سرپرائز کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک اعماد پر کارروائی کے بغیر ملتوی کر دیا گیا ، سپیکر قومی اسمبلی نے ایم این اے خیال زمان کے انتقال کے باعث پارلیمانی روایت کے مطابق فاتحہ خوانی کے بعد اجلاس ایک روز کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close