احمد حسین ڈیہڑ کی پی ٹی آئی میں پھر واپسی، حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد حسین ڈیہڑ کی پی ٹی آئی میں پھر واپسی، حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے احمد دیہڑ کی ویڈیو شیئر کی جس کی کیپشن میں انہوں لکھا ہے کہ احمد حسین ڈیہڑ کی پی ٹی آئی میں پھر واپسی،بولے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دونگا،وزیر اعظم سے ملاقات ہوگئی خدشات دور ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما احمد دیہڑ کا کہنا تھا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہو گئی ہے میرے کچھ خدشات اور مسائل تھے جو ان کے سامنے رکھے ہیں اور وہ انشاء اللہ حل ہو جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close