غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر 17سالہ امریکی لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

مکوآنہ (پی این آئی )غیر اخلاقی ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے پر امریکی لڑکی نے خودکشی کر لی، ایف آئی اے نے امریکی سفارتخانے کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ارسلان اور کمال انور نے دھوکے سے 17سالہ امریکی لڑکی شائلن ڈکسن کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوزحاصل کیں اور اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

شائلن ڈکسن ان کی اس حرکت سے اس قدر دلبرداشتہ ہوئی کہ اس نے خود کشی کر لی۔ایف آئی اے نے تکنیکی ذرائع سے ملزموں کا سراغ لگایا اور دونوں کو فیصل آباد کے قصبے ڈجکوٹ سے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ناقابل تردید ثبوت، شواہد اور موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ 17سالہ امریکی لڑکی شائلن ڈکسن سے سوشل میڈیا کے ذریعیدوستی ہوئی، میں اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، یا پھر امریکا میں ہی لڑکی کے

ساتھ سیٹل ہونا چاہتا تھا۔ دوسری جانب کم سن ملازم کو وڈیرے نے ساتھی سمیت جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا 12 سالہ سلیم مالک کی حویلی چک نمبر265 ر۔ب بڑی ناگ میں مویشیوں کو چارہ ڈال رہا تھا وڈیرا عامر جٹ اپنے دوست زلفی بٹ کے ہمراہ سلیم کا بازو پکڑ کر ٹوکہ والے کمرے میں لے گیا کمسن ملازم سلیم کے ہاتھ پائوں باندھ کر نصف گھنٹہ زیادتی کرتے رہے زیادتی کے شکار بچے کے ماموں شاہد نے بتایا کہ چار یوم قبل ہماری والدہ فوت ہوئی گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور اوپر سے ہم غریبوں پر ظلم کیا گیا بااثر وڈیرا قانونی کاروائی پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا ہے انصاف فراہم کیا جائے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close