لڑکالڑکی ویڈیواوربلیک میلنگ کیس کا فیصلہ ، مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کوعبرتناک سزا سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکی لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے اور برہنہ ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں مرکزی ملزمان سمیت پانچ ملزمان کو عمر قید اور دو کو بری کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے مرکزی مجرم عثمان مرزا سمیت پانچ مجرموں کوعمر قید کی سزا سنائی ،دو ملزمان کوبری کردیا گیا۔لڑکا لڑکی جنسی زیادتی کیس میں عثمان مرزا ،

ادارس قیوم بٹ ، محب خان بنگش ، حافظ عطاء الرحمن ،فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزم عمر بلال مروت اور ریحان حسین کو بری کردیا گیا۔عثمان مرزا کیس کا اسپیڈی ٹرائل ساڑھے 5 ماہ میں مکمل ہوا۔اٹھائیس ستمبر 2021 کو مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوئی تھی،چھ جولائی2021 کو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیس شروع ہوا جس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں