اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آج ہماری فتح کا دن ہے۔ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے موجود میڈیا رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے، 3 سال کی محنت کے بعد آج آرڈر آف ڈے پر عدم اعتماد کی تحریک آ گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آگے جا کر جیت عوام کی ہو گی،
شکست سیلیکٹڈ کی ہو گی، ہارجیت اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، ہم محنت کر رہے ہیں۔ جب صحافی نے چیئرمین پی پی پی سے سوال کیا کہ اگر اسپیکر نے قرار داد نہ لی تو آپ کیا کریں گے؟ بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ آپ دیکھیں گے کہ پھر ہم کیسے مینیج کرتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں