وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے امریکا بھاگنے کی تیاری کرلی، تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے باغی ایم این اے مخدوم باسط بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے امریکا بھاگنے کی تیاری کرلی ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈیٹا مٹایا جارہا ہے، فیملی اور سامان آبائی گھر منتقل کیا جارہا ہے۔  کامران شاہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ٹرمپ کارڈ کی بات کروں تو یاد ہوگا کہ خان صاحب جب کنٹینر پر تقریر کرتے تھے تو روز کہتے تھے کہ سرپرائز دوں گا، لیکن تقریر کرکے کام ختم ہوجاتا تھا۔

 

میں دعویٰ کرتا ہوں کہ عمران خان کے پاس کوئی سرپرائز اور ٹرمپ کارڈ نہیں ہے۔میں اپنے باپ دادا کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس اور وزیر اعظم ہاؤس جاتا رہا ہوں، ہمیں دونوں ہاؤسز اور آفسز کے سارے حالات پتا چلتے رہتے ہیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ڈیٹا کو ختم کیا جارہا ہے، جتنی بھی اہم فائلز اور چیزیں ہیں وہاں سے اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کی جارہی ہیں۔ ان کی فیملی جاچکی ہیں، سارا سامان آبائی گھر پہنچ چکا ہے، وزیراعلیٰ عثمان نے امریکا بھاگنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 75 سے80 ارب روپے کمایا ہے۔ باسط بخاری نے کہا کہ ایک طرف عمران خان کہتے تھے کہ پارٹی کا سربراہ باپ ہوتا ہے، وزیراعظم کا مورال کوئی بلند نہیں ہے، ساری ایکٹنگ ہے۔ چیلنج کرتا ہوں کہ وزیراعظم کے پاس کوئی تعداد پوری نہیں ہے، عدم اعتماد 100فیصد کامیاب ہوگی۔

 

باقی ساری ایکٹنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کوئی ساتھ دے تو وہ اچھا ہے اگر کوئی ساتھ نہ دے تو کرپٹ کا نعرہ لگا دیتے ہیں۔ان کو سوچنا چاہیے جس ممبر نے قرآن شریف پر ہاتھ کر حلف دیا ہے تو پھر ان کو ماننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میرے کچھ سوالات کا حلفیہ جواب دیں کہ ان کو نہیں پتا، گورنر سندھ وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ گورنر سندھ مجھے حلف دے کر کہہ دے کہ سیف اللہ ابڑو سے سینیٹرشپ کیلئے 35 کروڑ روپے لیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں